جنوبی کوریا میں 4کاریں تیار کرنے والی چار کمپنیوں نے مینو فیکچرنگ کی خرابیوں کے باعث دو لاکھ 32 ہزار گاڑیاں رضاکارانہ طور پر واپس منگوا نے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنڈائی موٹرز پانچ مختلف ماڈلز کے ایک لاکھ 13 ہزار 916 یونٹ واپس منگوائے گی۔ ان میں آیونک ۔5 میں انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی اور ایوانتے میں ہیڈلائٹس میں پائیداری کی کمی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیا کارپوریشن نے انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیےای وی ۔6 ماڈل کی 56,016 گاڑیاں اور کو رے کے 126 یونٹس کو غیر نشان زدہ ایئر بیگ وارننگ کی وجہ سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔
سٹیلانٹس کوریا جیپ چیروکی کے 527 یونٹس کو معیار سے زیادنصب کی گئی ریورس لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا اور جیپ رینگلر پی ایچ ای وی کے 148 یونٹ کو ہائی وولٹیج بیٹریوں کے نقائص کی وجہ سے واپس منگوایا جائے گا۔
اس طرح ٹیسلا کوریا دو مختلف ماڈلز کے 136 یونٹس کو واپس منگوا لے گا، جن میں ماڈل 3 بھی شامل ہے۔ ان گاڑیوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے کم رفتار ڈرائیونگ یا ریورسنگ کے دوران خراب وارننگ ساؤنڈ کی وجہ بتائی گئی ہے۔