پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن ، ن لیگ کے رکن اسمبلی رانامنان خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک عمر فاروق نے سماء ڈیجیٹل رمضان ٹرانسمیشن میں خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر تینوں پارٹیوں کے رہنماوں کے درمیان مکالمہ ہو ا اور ملکی حالات پر تفصیلی بحث کی گئی ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر سیاستدان ٹاک شوز، تقریبات میں اکھٹے ہو سکتے ہیں تو پارلیمنٹ میں بھی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا ایک بھائی بیوروکریٹ تو دوسرا بھائی جرنیل یا جج ہوتاہے، اختیارات دوسروں کے پاس ہیں اور بدنامی سیاستدانوں کے حصے میں آتی ہے ۔
ندیم افضل چن نے آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے سیاسی مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ نواب شاہ سے ضمنی الیکشن لڑیں گی، آصفہ کی عملی سیاست کا آغاز ہونے کےبعد ہی ان پر تبصرہ کیا جائے۔