ملک میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72138 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 73102 بیرل کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔
دوسری جانب 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3136 ایم ایم سی سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33238 بیرل، پی پی ایل 10904 بیرل، ماڑی گیس 1027بیرل اور پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4151 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گزشہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 678 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 635 ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 928 ایم ایم سی ایف ڈی اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 62 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔