ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس ،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں بارہ اکتوبر تک توسیع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔وکیل درخواستگزار سے کہا آپ فریش فریش نظرآ رہے ہیں، پہلے کون سی درخواست دائر کی ہے؟؟وکیل نے بتایا کہ پہلے توشہ خانہ کیس میں درخواست دائر کی تھی۔
القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا نیب کے بیان پر اعتماد ہے لیکن جو واقعات ہوئے اس پر تشویش ہے۔یہ میرا بنیادی حق ہے کہ حفاظتی ضمانت لوں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا اس وقت ہمارا بشری بی بی کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں۔احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں بارہ اکتوبر تک توسیع کر دی۔
توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کا کیس
بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں بشریٰ بی بی وکیل سلمان صفدر کے ساتھ پیش ہوئیں۔
دوران سماعت سلمان صفدرہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ پر اسٹے دیا ہے،جب تک معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی
جج طاہرعباس سِپرا کا نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کیسے ہیں آپ نعیم صاحب؟ آج کل آپ عدالتوں میں کم اور ٹی وی اسکرین پر زیادہ نظر آتے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت کا احوال
گزشتہ سماعت پربشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی تھی۔بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس اور توشہ خانہ کیس میں پیش ہوئیں۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کی آج کے روز تک 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔