طبی ماہرین نے رمضان میں خوراک میں اعتدال کا مشورہ دے دیا۔
سربراہ شعبہ میڈیسن میواسپتال پروفیسراسرارالحق طور نےکہا ہےکہ سموسے، پکوڑے، کچوریاں کم سے کم کھائیں،تلی ہوئی غذا سے پیچیدہ بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
پروفیسراسرار الحق طور نےمزیدکہاکہ سحری کو صبح کا ناشتہ اورافطاری کورات کا کھانا سمجھا جائے۔ سارا سال جوغذا کھائی جاتی ہے اسی کا استعمال برقراررکھا جائے۔تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کریں گے تورمضان میں اسپتالوں کا رخ کرنے سے بچیں گے
افطارمیں پھلوں کا استعمال کیا جائے،سحرو افطارمیں پانی اورفریش جوسزاستعمال کیےجائیں،افطارمیں اضافی اہتمام کی بجائے رات کا کھانا کھایا جائے،بازاری خوراک سے اسپتال پہنچیں گے، عبادت میں خلل آئے گا۔