الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکو نااہل قرار دینے کی درِخواست قابل سماعت قراردیدی۔ کیس کی ابتدائی سماعت کاتحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ کیس کی باضابطہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔
تحریری فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور کی 2020ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی، غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ڈی آئی خان کو 26 مارچ سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جس میں 735 کنال زمین کے معاملے سے متعلق رپورٹ مانگی گئی ہے۔کیس کی باضابطہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔