وفاقی وزراکےقلمدانوں کااعلان کردیاگیا ہے، محمداورنگزیب کوخزانہ ،خواجہ آصف کودفاع اور دفاعی،دفاعی پیدواراورہوابازی ،اسحاق ڈارکو وزارت خارجہ ،اعظم نذیر کوقانون وانصاف اورانسانی حقوق ،عبدالعلیم خان کو نجکاری اورسرمایہ کاری بورڈاورمحسن نقوی کو وفاقی وزیرداخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عطااللہ تارڑ کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، قیصر شیخ وزارت میری ٹائم افیئرز ، احسن اقبال منصوبہ وترقی ،اویس لغاری ریلوے، ریاض پیرزادہ کو ہاؤسنگ کا وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ امیرمقام ریاست وسرحدی اموراورقومی ورثہ ،چودھری سالک حسین تارکین وطن اورانسانی وسائل اورراناتنویرحسین کوصنعت و پیداوار کاوفاقی وزیربنادیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔اسحاق ڈارکو وزیرخارجہ اور طارق فاطمی کو مشیر خارجہ بنائے جانےکاامکان
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احد چیمہ اکنامک افیئرز اور اسٹیبلشمنٹ کے امور،مصدق ملک پٹرولیم اور توانائی کے وفاقی وزیر بن گئے، جام کمال کو وزارت تجارت،خالد مقبول صدیقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہونگے جبکہ نوٹیفکیشن میں شیزہ فاطمہ خواجہ کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، پیپلزپارٹی کا کوئی رکن شامل نہیں
واضح رہے کہ آج 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری نےوفاقی کابینہ سے حلف لیا تھا۔
حلف اٹھانے والوں میں عطاء تارڑ، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، عبدالعلیم خان اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی، اسحاق ڈار، مصدق ملک اور شزا فاطمہ کا بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔