مودی سرکار نےمخالفت کے باوجود2019 کے متنازعہ شہریت کے ترمیمی قانون( سی اے اے) کو نافذ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میںبتایا گیا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قانون کے تحت پاکستان ،بنگلادیش اور افغانستان سے آنے والی6 اقلیتوں کوبھارتی شہریت دی جائیگی،پڑوسی ممالک سے آنے والے اہل تارکین وطن کو صرف پورٹل پر آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ درخواست کی تصدیق کے بعد تارکین وطن کو شہریت دے گا، شہریت دینے کا اختیار مکمل طور پر مرکز کے پاس رہے گا،بے گھر اقلیتوں کو کسی قسم کے دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ 2019 میں نریندر مودی کی مرکزی حکومت نے شہریت کے قانون میں ترمیم کی تھی، جس پر حزب اختلاف کے سیاست دانوں اور مسلم تنظیموں نے شدید مذمت کی تھی۔