ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔
ماہرین کا کہناہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی عمر 28 گھنٹے ہے اس لیے جن علاقوں میں مطلع صاف ہے وہاں واضح طور پر دیکھا جا سکتاہے۔