پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے قلیل مدتی بجٹ کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی سے قلیل مدتی بجٹ کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کو تیاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ اسمبلی اجلاس میں 31 مارچ تک ایک ماہ کے بجٹ اخراجات کی منظوری لی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی بجٹ کی تیاری مکمل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور حکومت پنجاب 30 جون تک کے بجٹ کی اسمبلی سے منظوری لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کے تین ماہ کے بجٹ کیلئے خصوصی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔