اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر نسیم شاہ پر پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
فاسٹ باؤلرنسیم شاہ پرآرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں،گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی، چونکہ انہوں نےالزام کا اعتراف کیا اورمیچ ریفری روشن مہاناماکی تجویزکردہ پابندیوں کو قبول کر لیا اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
یہ الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اورمحمد آصف نےلگایا تھا، دوسری جانب ملتان سلطانز پربھی سلو اوورریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ ہوگیا ہے،سلطانز نے ایک اوورمقررہ وقت کےبعد کرایا تھا۔