وزیراعظم شہبازشریف کا غیرملکی سربراہان مملکت سے تہنیتی پیغامات پر اظہار تشکر کیا ہے۔روس اور وسط ایشیائی ممالک کے صدور کو الگ الگ جوابی پیغامات ، سوشل ایپ ایکس پر دیئے ۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان میں فلسطین میں امن کی دعا بھی کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کو عالمی رہنماؤں کی مبارکباد اور شکریہ کے جوابی پیغامات کا تبادلہ جاری ہے ۔ وزیراعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں لکھا کہ مبارکباد کے پیغام پر روسی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، روس کےساتھ مضبوط تعلقات کےخواہاں ہیں ۔ تاجک صدرسے مبارکباد کا خط اور ٹیلی فون پر بات کرکے خوشی ہوئی ، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات مزید بہتر کریں گے ۔
شہبازشریف نے ازبکستان ، قازقستان ، ترکمانستان اور آذربائیجان کے سربراہان مملکت کا بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا ۔۔۔ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط تر بنانے کی خواہش ظاہر کی ۔ تو ایس سی او اور ای سی او کے فورمز پر مل کر کام کرنے کا پیغام دیا ۔
فلسطینی صدرمحمودعباس کے لئے جوابی پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مبارکباد کےخط پر آپ کا شکرگزار ہوں ۔ شہبازشریف نے فلسطین کی آزادی کیلئےمحمود عباس کو غیرمتزلزل حمایت اورمدد کا یقین دلایا اور کہا میری دعاہے کہ ماہ رمضان میں فلسطین میں تشدد کا خاتمہ ہو جائے ۔