پاک فوج نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورتی فورسز نے آپریشن کی جاس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردعلاقےمیں متعدددہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھے،علاقےمیں مزیددہشتگردوں کی تلاش کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔اہل علاقہ نے پاک فوج کی برقت کارروائی پر فورسز کی ستائش کی ہے اور علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کےخاتمےکیلئےمکمل حمایت کااعادہ بھی کیا ۔