پاکستان سپرلیگ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیتے ہوئے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 120 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جیسن روئے 16 ، ریلی رسووو 8 ، عمیر یوسف 10 ، ایوانز 12 اور اکیل حسین 14 رنز بنانے میں کامیب ہوئے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ اور خرم شہزاد نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہران ممتاز نے 2 ، عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جس میں کپتان بابراعظم 53 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ٹام کوہلر 33 ، صائم ایوب 30 ، رومان پاول 28 اور محمد حارث 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیل حسین نے انتہائی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی پہلی وکٹوں کی ہیٹرک مکمل کی تاہم انہوں نے مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، ان کے علاوہ سہیل خان ، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون میں جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی رسووو، عمیر بن یوسف، لوری ایوانز، اکیل حسین، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمداور سہیل خان شامل ہیں ۔
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابراعظم، محمد حارث ، ٹام کوہلر ، حسیب اللہ خان ، روومان پاول ، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، خرم شہزادشامل ہیں ۔