خواتین کا عالمی دن اور پاکستانی خواتین کا ملک کی ترقی میں کردار ہے۔
پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت،استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک خود کو ممتازکیا، خواتین سیاست، بیورو کریسی، عدلیہ ,سیکیورٹی کے اداروں اور تعلیم جیسے اہم محکموں میں مردوں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
آج اُن عظیم خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں پاکستان کیلئے وقف کر دیں۔
اس ضمن میں محترمہ فاطمہ جناح، بیگم شاہنواز، سلمیٰ تصدق حُسین، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم وقار النساء نون،محمودہ رزاق،اور بیگم عبداللہ ہارون اور محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوئیں۔
مریم نواز شریف پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنیں،ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بنیں
لاریب عطا کو جیمز بانڈ کی فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ میں بہترین کارکردگی پر2022میں آسکر اور بافٹا کے اعزازسے نوازا گیا
صباحت رضوی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون سیکرٹری بنیں ،اپریل2022 میں عروج آفتاب ”گرامی ایوارڈ“جیتنے والی پہلی پاکستانی نژاد خاتون بنیں،پاکستان کی ندا ڈار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کرنے والی پہلی خاتون بالر بنیں۔
اے ایس پی شہربانو نےحال ہی میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ، لاہور میں ایک معصوم شہری خاتون کی جان بچا کر ، اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیتے ہوۓ بہادری کی مثال قائم کی۔
پاکستان کی معروف خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لرَی کو 2023 میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے رائل گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والی مریم مجتبیٰ پہلی خاتو ن پائلٹ ہیں جنہوں نے2018میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(PIA)میں شمولیت اختیار کی
چترال سے تعلق رکھنے والی ثریا بی بی تاریخ میں پہلی بار چترال سے جنرل سیٹ پر منتخب ہونے والی خاتون رُکن بنیں۔
یہ سب بابائے قوم کے ویژن کی تکمیل اور روشن پاکستان کا عکس ہے