جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، سراج الحق نے آئی پی پیز معاہدوں پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت سراج الحق کہتے ہیں کہ آئی پی پیز معاہدوں پر چیف جسٹس ازخودنوٹس لیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، معاہدے کرنے والے اشرافیہ کے اثاثے بیچ کر عوام پر سے بوجھ اتارا جائے۔
انہوں نے مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں پڑاؤ کا عندیہ بھی دے دیا۔ بولے کہ اگر ہماری نہ سنی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کا آپشن موجود ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ چار پاور پلانٹس اور 10 ڈسکوز کی نجکاری پر بات چل رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، 60 فیصد صارفین کو اضافے سے محفوظ رکھا جائے گا۔