الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص چودہ سیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی مزید گیارہ مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو پانچ ، پیپلزپارٹی کو چار اور جے یو آئی کو مزید دو نشستیں مل گئیں ۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کو الاٹ کردی گئی ہیں ۔
سندھ اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کی خالی نشستیں دوسری جماعتوں کودے دی گئیں۔ ایک نشست پر پیپلزپارٹی کی سمیتا افضال جبکہ دوسری پر ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید منتخب ہوگئیں ۔ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی ایک نشست بھی پیپلزپارٹی کو مل گئی ۔ سریندرولاسائی رکن بن گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جےیوآئی کوخواتین اور اقلیتوں کی گیارہ نشستیں مل گئیں ۔ ن لیگ کو نو اور پیپلزپارٹی کوسات نشستیں ملیں جبکہ ایک کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔