وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی نظام کی اصلاح اور حکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانے کیلئےجامع سفارشات طلب کرتے ہوئےایف بی آرکی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اورآٹو میشن کےعمل کے فوری آغازکی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی صورتحال،ایف بی آرکی آٹومیشن سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے معاشی نظام کی اصلاح اورحکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانےکیلئےجامع سفارشات طلب کرتے ہوئےایف بی آرکی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اورآٹو میشن کےعمل کے فوری آغازکی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن کیلئےدنیا کا بہترین ماڈل اپنایاجائےاورٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئےمیرٹ پرقابل لاگ لائےجائیں جبکہ بہترین خدمات کےفوری حصول کےامکانات کاجائزہ لینےکی بھی ہدایت کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سمگلنگ کے خاتمے کیلئے پوری قوت سےکام کرے گی، فوج بھرپورمعاونت کرے گی جبکہ تمام امورکی خود نگرانی کروں گا۔