الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صادق سنجرانی کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی اب بلوچستان اسمبلی کے ممبر بن چکے ہیں، صادق سنجرانی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد صادق سنجرانی کی سینیٹ نشست خالی قراردی جائے۔
صادق سنجرانی کا صدراتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حق حلف اٹھانے سے مشروط کردیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی میں حلف کے بعد ہی صدارتی انتخاب میں ووٹ دے سکیں گے۔
خیال رہے کہ چئیرمین سینیٹ صوبائی اسمبلی بلوچستان کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں، ووٹرز کے لئے اسمبلی ممبر کے طور پر حلف لینا ضروری ہے تاہم چئیرمین سینیٹ صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر حلف نہیں لیا۔