رمضان سے قبل چکن اور کھجور سمیت مختلف ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
رمضان المبارک قریب آتے ہی سکھر میں کھجور کے ریٹ بڑھنا شروع ہوگئے سندھ کی اصیل کھجور 600 سے بڑھ کر ایک ہزار کلو تک پہنچ گئے، ایرانی اور سعودی عرب کی کھجور کے ریٹ بھی بڑھ گئے۔ ایرانی کھجور پانچ سو سے آٹھ سو روپے جبکہ سعودی کھجور ایک ہزار سے 1500 کلو تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب لاڑکانہ میں مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کی باعث غریب لوگوں کے لیے مرغی کھانا اب خواب سا بن گیا۔
لاڑکانہ میں مرغی فی کلو 60 سے 700 روپے فی کلو فروخت جاری ہے، کچھ دن قبل مرغی فی کلو 550 سے 600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی تھی۔