شدید بارشوں کے باعث نیو مری پڑھنہ کے مقام پر ایک بڑا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا کوٹلی ستیاں اور مری کے درمیان زمینی رابطہ منقطع پانچ گھر مکمل طور پر تباہ دو کو جزوی نقصان پہنچا امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
مری میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نواحی علاقہ نیو مری میں پڑھنہ کے مقام پر خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانچ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے دو کو جزوی نقصان پہنچا اور ضلع کی دو تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیا ں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے موقع پر موجود ہے محکمہ شاہرات پنجاب کی مشینیں سڑک سے ملبہ ہٹا کر روڈ بحال کرنے میں مصروف ہیں رات کو بھی زمین کا بڑا حصہ سرک رہا ہے جس سے امداد کاروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ریسکیو 1122 کی جانب سے مشینری ایمبولینسز سمیت امدادی کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی متاثرین کی داد رسی کے لیے موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات کر دی ہے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا ہے متاثرین کی فوری مالی امداد کے لیے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔