محکمہ جنگلی حیات نے یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2024 تک مرغابی کے قانونی شکار کا اعلان کردیا۔
محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2024 تک شوٹنگ لائسنس کے ساتھ مرغابی کے شکار کی ہفتے کے دو دن اجازت ہوگی۔
ہفتے اور اتوار کو شکاری مقررہ حدود میں رہتے ہوئے شکار کرسکتے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہرقسم کا شکار ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ جنگلی حیات ایکٹ کی رو سے ہر سال مختلف جنگلی جانوروں اور پرندوں کی قانونی شکار کی اجازت دیتا ہے۔