محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
جاتی سردی کی پھر سے لوٹ آئی،لاہور میں سرد ہواؤں کا راج درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ 10 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
ملک کےبالائی علاقوں ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے، ملک کےدیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
ملک میں سب سےکم درجہ حرارت لہہ ، قلات ، کالام میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔میرکھانی ، کوئٹہ ، سمنگلی میں منفی پانچ ، اسکردو منفی چار، ژوب منفی تین ،گوپس ، بگروٹ ، ہنزہ اور مری میں منفی دو سینٹی گریڈ رہا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری ، لاہور میں نو ، کراچی تیرہ اور پشاور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔