ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ، آٹا اور گھی کی قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
حکومت کی جانب سے 5 مارچ کو رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر خصوصی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ذرائع یوٹیلٹی سٹورز کا کہناہے کہ نگران وفاقی کابینہ نےرمضان پیکج4مارچ سےشروع کرنےکی منظوری دی تھی ، نئےوزیراعظم کےانتخاب کےباعث تاریخ میں ردوبدل کیاگیا ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ موجودہ سبسڈی کےباعث قیمتیں مزیدکم نہ کرنےکافیصلہ کیا، بی آئی ایس پی صارفین کیلئےچینی،آٹا،گھی کی قیمت پہلےہی کم ہے، رمضان پیکج کےتحت گھی کی فی کلو قیمت365 روپے، آٹےکے10کلوتھیلے کی قیمت648 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت109 روپے برقرار رہے گی۔رمضان پیکچ کےتحت چینی،آٹےاورگھی کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔