وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے پنجاب کے ہرشہری کے لئے علاج کی بہترسہولتیں یقینی بنانا میرا عزم ہے۔ بورڈ آف مینجمنٹ میں میرٹ پربہترین پروفیشنل اور ٹیکنیکل ممبرشامل کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا ۔جس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو،محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن کے پانچ سالہ پلان پرغوراور سسٹم کی اصلاح کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں دیہی اوررورل مراکزصحت، ڈسپنسریوں کےانتظام کی بہتری کےلئے تجاویز پرغورکیا گیا۔
مریم نواز نےہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دید ی۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کوئی اسپتال ایسا نہ ہوجہاں ڈاکٹر،عملہ ادویات اورمطلوبہ طبی آلات میسرنہ ہوں ۔شفافیت یقینی بنانے کےلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہیلتھ ایڈوائزری کونسل میں سرکاری حکام،پروفیشنلزاور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلی مریم نواز پنجاب نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اورتعمیر وبحالی کا پلان طلب کر لیا۔