مسلمانوں کو ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے، ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی ماہرین کی جانب سے پیشگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہ کس ملک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شعبان کا مہینہ 11 فروری کو شروع ہوا تھا، جس کے بعد کئی اسلامی ممالک 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔
ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 مارچ کو مرکزی کنیکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد ہی چاند نظر آنے کی امید ہے۔
متعدد ماہرین فلکیات کا یہ بھی خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
فلکیات کے ماہرین کے مطابق عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا، چاند نظر آنے کی صورت میں 13 مارچ بدھ کو جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 14 مارچ جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔