سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چاتیکل میں مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے سے مکان میں موجود 11 افراد ملبےتلےدب گئے ،ملبےتلےسے اب تک ماں بیٹےسمیت4 لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ 2 افراد کو زخمی حالت جبکہ 2 افراد کو زندہ سلامت نکال لیا گیا۔
حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار،پولیس اورمقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ملبےتلےدبے3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب وادی نیلم کے علاقوں دواریاں اورنگدر کسب پورہ میں بارش اور برف باری کے باعث متعدد مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زد میںآگئے،لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بھاری پتھر گرنے سے دس سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔
لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنےوالےگھروں کےرہائشیوں محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مسلسل لینڈ سلائیڈنگ سے دیگر رہائشی گھروں کو بھی خطرہ ہے۔