وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مشترکا امیدوار شہبازشریف اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کوسنل کے امیدوار عمرایوب کے درمیان مقابلہ کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے تک صرف دو امیدواروں شہبازشریف اورعمرایوب کے کاغذات جمع کروائے گئے۔ وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں دونوں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم نمبر گیم پورا ہونے کے سبب شہباز شریف کا دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے کا قوی امکان ہے۔
سنی اتحاد کونسل نےعمرایوب کے4 کاغذات نامزدگی جمع کروائے، بیرسٹرگوہر علی خان تجویزکنندہ اورعلی خان جدون تائید کنندہ ہیں۔ اسد قیصر تجویز کنندہ اور مجاہد علی تائید کنندہ ہیں۔ ریاض فتیانہ تجویز کنندہ اور عامر ڈوگر تائید کنندہ ہیں۔ عمیرنیازی تجویز کنندہ اور ثناءاللہ مستی خیل تائید کنندہ ہیں۔
اتحادی جماعتوں نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئےشہبازشریف کے8 کاغذات جمع کروائے، عبدالعلیم خان، شہبازشریف کے تجویز کنندہ اور جمال شاہ کاکڑ تائید کنندہ اور سید خورشید شاہ، شہبازشریف کے تجویز کنندہ،رومینہ خورشید عالم تائید کنندہ ہیں۔
خواجہ محمد آصف،شہبازشریف کےتجویز کنندہ اور شزا فاطمہ خواجہ تائید کنندہ ہیں، طارق بشیر چیمہ،شہبازشریف کے تجویز کنندہ اور سردار اویس لغاری تائید کنندہ ہیں، رانا تنویرحسین، شہبازشریف کے تجویز کنندہ اوراحسن اقبال تائید کنندہ ہیں۔