پاکستان آرمی کی طرف سے گوادر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،پچھلے 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کو خوراک، پانی، دوائیں اور بستریں فراہم کرنے کے بعد، انہیں مختلف محفوظ کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔
43 خاندان ملاح بینڈ وارڈ سے فقیر کالونی اور ملاح بینڈ پرائمری اسکول منتقل کیے گئے،گوادر کےمتاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کارروائیاں جاری ہیں، جن میں ملا فاضل چوک، جنت بازار، شاہین چوک، سربندر اور جیوانی شامل ہیں۔ سول انتظامیہ اور فوج کے 34 واٹر پمپ علاقوں میں موجود ہیں۔8 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے۔
مریضوں کے علاج کے لئے گوادر شہر کے قریب بازنجو فٹبال کلب اور آر سی ڈی سی کے پاس کیمپ لگایا گیا، جیوانی میں روہبر گاؤں اور سربندر میں بھی سیٹ اپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں 1500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا،860 متاثرہ خاندانوں کو 23 ٹن راشن فراہم کیا گیا ہے
29 فروری کی رات 5 گھنٹے آپریشن جاری رہا،مختلف مقامات پر لوگوں کو بحفاظت سیلاب سے نکال لیا گیا،7 افراد پر مشتمل ایک خاندان نگور آکڑہ علاقے میں پھنس گیا تھا۔آپریشن کے بعد خاندان کے تمام افراد بشمول 35 مویشیوں کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا
29 فروری کی رات اور 1 مارچ کی صبح،ایک مشکل آپریشن کےدوران پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کےجوانوں نے شبی ندی کنٹانی اور پالیری پر سیلابی ریلے میں پھنسے ۸ افراد کو باحفاظت باہر نکالا۔
پانی کا بہاؤ بہت زیادہ تھا پر جوانوں نے جان کی پرواہ کیے بنا انہیں بحفاظت نکل کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ نزدیک کیمپ میں منتقل کر دیے گئے۔