غزہ پر اسرائیلی جارحیت 148ویں روز میں داخل ہوگئی، ديرالبلح اور جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سےسترہ فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں بمباری سےدرجنوں مظلوم جان سے گئے،سانحہ غزہ سٹی کے شہدا کی تعداد115تک پہنچ گئی۔
غزہ حکام اور اقوام متحدہ کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق غزہ سٹی میں امدادکےمنتظر 80فیصد فلسطینی فائرنگ سے شہید ہوئے۔سانحہ غزہ سٹی کے شہدا کی تعداد 115 سےبڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن نے غزہ جنگ کو خواتین کےخلاف جنگ قراردے دے دیا، جس میں اب تک نوہزارخواتین جاں بحق ہوچکی ہیں،اردن نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فضائی امداد پہنچادی،امریکہ نے جلد ائیرڈراپ گرانے کا اعلان کیا۔
امریکی صدرجوبائیڈن نےرمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پاجانے کی امیدظاہر کی،وسطی امریکی کےملک نکاراگوا نے غزہ نسل کشی میں ملوث ہونےکے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں جرمنی کےخلاف مقدمہ درج کردیا۔