ملکی تجارتی خسارے میں کمی کا رجحان جاری ہے,رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارےمیں30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 8ماہ میں درآمدات11.87فیصدکمی سے 35.22 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں جبکہ 8ماہ میں برآمدات 9 فیصداضافےکےبعد20.35ارب ڈالر تک ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری کی نسبت فروری میں درآمدات10فیصد کمی سے4.28ارب ڈالر رہیں، اور اسی مدت میں برآمدات8فیصد کمی سے2.57 ارب ڈالر رہیں،جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارہ13.5فیصدکمی سے1.71ارب ڈالررہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق 8ماہ میں درآمدات11.87فیصدکمی سے35.22ارب ڈالر اور برآمدات 9 فیصد اضافے کے بعد20.35ارب ڈالرتک ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق 8ماہ کاتجارتی خسارہ 14.87کروڑ ڈالر رہا، جس کے مطابق تجارتی خسارے میں30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔