علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بننے کے فوراً بعد عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے پارٹی قیادت بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے پہلے خطاب میں بھی اپنی پارٹی کی قیادت کو قانونی کاروائی سے بچانے کیلئے زور دیتا رہا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق علی امین گنڈاپور کو پتہ ہونا چاہئے کہ وہ وزیراعلیٰ بن چکے ہیں، جس کا کام مفاد عامہ کیلئے کام کرنا اور اپنے صوبے کی عوام کے فلاح کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ بطورِ وزیر اعلیٰ ذاتی مفادات اور اپنے لوگوں کو پیچھے چھوڑ کر عام لوگوں سے کیے گئے وعدوں اور امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنی ہے۔
کیا علی امین کا وزیراعلی بننے کا فقط مقصد عمران خان سمیت دیگر 9 مئی کے سہولت کاروں اور بلوائیوں کو بچانا ہے؟ کیا عمران نیازی اور نو مئی کو فسادات کرنیوالے شرپسند خیبرپختونخوا کی عوام سے زیادہ اہم ہیں؟ کیا علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں بانی پی ٹی آئی کو تحفظ دینے کے علاوہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مسائل پر بات کی؟
کیا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کی یا صرف پی ٹی آئی کے خلاف ہونیوالی قانونی کاروائی پر ہی ماتم کرنا ضروری سمجھا؟ کیا علی امین گنڈا پور عمران نیازی کی طرح ابھی تک وزیراعلی بننے کے باوجود ابھی تک خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھ رہا ہے؟
علی امین گنڈا پور کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور بلیم گیم سے نکل کر صوبے میں کارکردگی دکھانی ہوگی کیونکہ وہ اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن چکے ہیں۔