پشاورمیں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں میں بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات نے شرکت کی
کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نےشرکا سےمہمان خصوصی کی حیثیت سےخطاب کیا،کورکمانڈرپشاورنئےکہا کہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم،ثقافت و تہذیب وتمدن اوراپنے آپ پربےپناہ اعتماد ہونا چاہئے،سوشل میڈیا اورپروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی،افرا تفری اورمایوسی پھیلانا ہے،سوشل میڈیاکی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے۔
یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال،درپیش مشکلات, دیرپا قیام امن اورزیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔
شمالی وزیرستان کےنوجوانوں اورخواتین نےپاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانےکی خواہش کا اظہارکیا۔
سٹوڈنٹس نےاس حوالےاظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ “قبائلی نوجوان پاک فوج کے شکر گزار ہیں”“پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں عوام کی فلاح اور قیام امن کیلئےکی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں،“تعلیم اور امن کیلۓ پاک فوج کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،“نوجوان اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے”۔