بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فوج ,ایف سی اور سول انتظامیہ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سیلاب متاثرین کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے پاک فوج کے ڈاکٹر پیش پیش ہیں،ڈاکٹرز کی ٹیم نے گوادر، سربندر،جیوانی کےمختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا،میڈیکل کیمپس میں سیلاب سے متاثرہ 1200 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں
مواصلات کے بنیادی ڈھانچےکو فعال کرنے اور علاقے کی دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پرجاری ہیں۔پانی نکالنے کے عمل میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، پاک فوج نے ضلع گوادر کے 680 خاندانوں میں 20 ٹن سے زائد راشن تقسیم کیا۔
سیلاب ذدہ متاثرین کو بھی محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے،ایف سی اور پاک فوج کے احسن اقدام کو اہل علاقہ کی جانب سے سراہا گیا