سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعدپریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہناتھا کہ ہماری مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی، ہمارا موقف ملتا جلتا ہے،شفاف الیکشن نہیں ہوا، یہ الیکشن تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی زدہ الیکشن ہے، اس ووٹ سےاگرکوئی وزیراعظم بنےگاتو اسے کون مانےگا، دھاندلی کیخلاف بات کریں گےووٹ کوعزت دی جائےہمارا ایجنڈاہوگا۔
گرینڈالائنس پرجی ڈی اےاوربلوچستان کی جماعتوں کوساتھ ملائیں گے، فارم 45 کے مطابق جس کومینڈیٹ ملا ہےاس کو تسلیم کیا جائے، آج جنہوں نے حلف اٹھایا ہے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کل کو یہ لوگ عہدے لیں گے دنیا ان کو کیسے مانے گی؟ کبھی نہیں کہا تھاکہ میرے بھائی کو سپیکرکے پی اسمبلی بنایاجائے۔
عمر ایوب کا کہناتھا کہ ملک میں جمہوری پارلیمانی بالادستی ہونی چاہیے،ہم اسمبلی میں بیٹھنے والوں کو نہیں مانتے،ہم پیپلزپارٹی کو دھاندلی میں برابر کا شریک سمجھتےہیں۔