احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر عائد فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عائد فرد جرم کی چارج شیٹ کے مطابق اپریل 2019 میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا۔ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ کا سراغ لگایا، رقم پاکستان منتقلی سےقبل سربراہ ایسٹ ریکوری یونٹ شہزاد اکبر نے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا۔
شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کے رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے، بانی پی ٹی آئی رولز آف بزنس 1973 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ چارج شیٹ کی مطابق بانی پی ٹی آئی نے القادرٹرسٹ کو اپنے اثرورسوخ سے کابینہ میں منظورکروایا۔ بشریٰ بی بی نے24 مارچ 2021 کو بطورٹرسٹی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی۔