پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔
قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں صرف وہ لوگ جائیں جو لوگوں کے مینڈیٹ پرآئے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ نواز شریف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر رد عمل سامنے آگیا
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی رگنگ ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو، کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔