سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ایم این ایز حلف اٹھائیں گے تاہم ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائےگا ۔ مخصوص نشستوں کے معاملے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے عہدے کیلئے عمر ایوب کے نام کی توثیق کردی۔ عامر ڈوگر ا سپیکر قومی اسمبلی اور جنید اکبر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چھبیس فروری کو لکھا گیا خط خواتین کی مخصوصی نشستوں کیلئےنہیں بلکہ عام انتخابات میں پانچ فیصد کوٹے سے متعلق تھا۔ علی محمد خان نےکہا کہ ہم کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔ شیر افضل مروت نے کہا ہفتے کو پُرامن احتجاج کریں گے ۔