نگران وزیر توانائی محمد علی نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی سستی ہوئی ہے۔ کرنسی میں گراوٹ نہ ہوئی تو جولائی میں گیس کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔
نگران وزیر توانائی محمد علی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو نو سنٹ میں گیس کی فراہمی کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے۔ گیس سیکٹر کا گردشی قرض بڑھنے سے روک دیا ہے۔اس وقت گیس سیکٹر کا گردشی قرض 23سو ارب ہے۔سود ملا کر گیس پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب تک پہنچ گیا ھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے پہلے فیز پر عملدرأمد کررہا ھے۔ پہلے فیز میں اسی کلومیٹر گیس پائپ لائن تعمیر ہوگی۔
نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ایک سال میں گیس پائپ لائن تعمیر ہوگی گیس انفراسٹریکچر سیس سے یہ پائپ لائن بنے گی نیا ٹیکس نہیں لگے گا پرانے سے ہی رقم مہیا ہوگی۔