کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے محکمہ موسمیات نے 29 فروری سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کر دی ۔
رپورٹس کے مطابق گوادر میں صبح طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے گوادر اور سربندن سمیت کے کئی علاقے ڈوب گئےشہر کے مختلف علاقوں میں 3سے4فٹ پانی جمع ہوگیاجی ڈی اے اور بلدیہ کی ٹیمیں پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔
کمشنرمکران کا کہنا ہے کہ گوادرمیں مسلسل 9 گھنٹے تیز بارش ریکارڈ کی گئی،بارش سے گوادرشہر،سُربندن،شنکانی در میں دیواریں گرگئیں جناح ایونیو کے اطراف آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے مکران کوسٹل ہائی وے کے دونوں اطراف بھی پانی جمع ہوگیا ہےبارش کے باعث ضلع گوادر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر 58 کوئٹہ 21 دالبندین 17 خضدار میں 12، تربت 6، ژوب 4، پسنی 3، قلات ،پنجگور 2 سبی اور بارکھان میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق موجودہ سسٹم کے تحت شمالی بلوچستان اور ساحلی علاقوں میں کل شام تک بارشیں جاری رہیں گی جبکہ 29 فروری کی شام بارشیں برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا،2 مارچ تک صوبے کےمختلف علاقوں میں مورسلا دھار بارشیں ہوں گی۔