پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ میری ذاتی رائے مین کھلاڑیوں کو بیگمات کو اپنے ساتھ ٹور پر نہیں لے جانا چاہیے ،ٹور کے دوران بیوی کو شاپنگ پر لے جانا ہے اور بچوں کو بھی دیکھنا ہے تو ان سب میں فوکس ہٹ جاتاہے ۔
پاکستان کے معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ بیویاں بیچاریاں یونہی زد میں آجاتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔رمیز راجا نے کہا میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہو سکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہےگا، اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹور ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، پھر آپ نے جتنے سیر سپاٹے کرنے ہیں آپ کر سکتے ہیں۔