نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
پیر کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا۔
وزارت اعلیٰ کے لئے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مدمقابل تھے۔
مریم نواز 220 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں جبکہ ان کے حریف رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد نومنتخب وزیر اعلیٰ حلف اٹھانے کے لئے گورنر ہاؤس پہنچیں اور جہاں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نومنتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز سے حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، شہباز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔