مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے اکتیس ویں اسپیکرمنتخب ہوگئے۔مسلم لیگ ق سےسیاست کاآغاز کرنےوالےنومنتخب سپیکرنے دوہزاربارہ میں مسلم لیگ ن جوائن کی۔
ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کرپنجاب اسمبلی کے اسپیکرمنتخب ہوئے ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد بچھر صرف چھیانوے ووٹ حاصل کرسکے۔
ملک محمداحمد خان 29نومبر1971میں قصور میں پیداہوئے،ان کے والد ملک محمدعلی پنجاب اسمبلی کےرکن،سینیٹراورڈپٹی چیئرمین سینٹ رہے۔ملک محمداحمدخان نے 1998میں یونیورسٹی آف بکنگھم سےبیچلرآف لا آنرزکی ڈگری حاصل کی۔ وہ پہلی مرتبہ 2002 میں پی پی 179قصورسے مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پراسمبلی کےرکن بنے۔2012 میں ملک محمداحمد خان نے مسلم لیگ ن جوائن کرلی۔
نومنتخب سپیکرپنجاب اسمبلی دوہزارتیرہ میں بھی صوبائی اسمبلی کےرکن منتخب ہوئے۔ انہوں نےمسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر2018میں پی پی 176قصورسے ایک مرتبہ پھرکامیابی حاصل کی۔
ملک محمد احمد خان معاون خصوصی وزیراعلی برائے اطلاعات وثقافت اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امورپنجاب اسمبلی کےعہدے پربھی فائز رہے۔