بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ڈان 3 کا حصہ بننے پر کہا ہے کہ وہ ایکشن کردار ادا کرنے کیلئے بے چین تھیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے اگلے پروجیکٹ ڈان 3 میں اداکار رنویر سنگھ کے مقابل اداکارہ کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ڈان 3 کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایکشن کردار ادار کرنے کے لئے بے چین تھیں۔
لازمی پڑھیں۔ ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے مقابل اداکارہ کے نام کا اعلان کردیا گیا
اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک شعوری فیصلہ ہے کیونکہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی۔
کیارا ایڈوانی تھیٹرز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم دونوں پر لگاتار ہٹ فلموں کے ساتھ ایک ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار کے طور پر اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔
کیارا نے کہا کہ فلم کے لیے تیاری مشکل مرحلہ ہوگی لیکن میرے پاس ایسا کرنے کا وقت ہے اور میں بہت پر جوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ایکشن مووی نہیں کی ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ میں کچھ ایکشن کروں۔