عازمین حج کے لیے خوشخبری،پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان بھرمیں ریجنل پاسپورٹ دفاتر آج خصوصی طور پر کھلے ہیں،28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سےعازمین حج کومتعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی،ذرائع وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں۔
بائیو میٹرک کرا کے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔