کراچی پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے قومی عوامی تحریک کے 10 اور جے یو آئی کے 2 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
عام انتخابات 2024 کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ نومنتخب ممبران کی حلف برداری کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ، اپوزیشن کا دھرنے کا اعلان
جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین اجلاس میں حلف نہیں اٹھائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم پی ایز بھی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
لازمی پڑھیں۔ سندھ،مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ، اویس شاہ اسپیکراورنوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد
اپوزیشن اتحاد کی طرف سے اسمبلی کے باہر احتجاج اور دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
اسمبلی اجلاس سے قبل قومی عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے جے یو آئی کے دو کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔