بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا کے گھر حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی مبارکبادوں کا تانتا بندہواہے لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ بھی بحث جاری ہے کہ ان کا بیٹا کس ملک کی شہری ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دو رز قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کے گھر 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کانام انہوں نے ’اکے‘ (Akaay) رکھا ہے ۔ان کے بیٹے کی پیدائش لندن کے ہسپتال میں ہوئی۔
لندن میں بیٹے کی پیدائش کے اعلان پر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا گیا کہ ان کا بیٹا بھارتی شہریت رکھے گایا اپنے آپ کو انگلینڈ کا شہری کہلوانا پسند کرے گا ۔
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ قوانین کے مطابق برطانیہ اپنی سرحدوں کے اندر پیدا ہونے والے بچے کو خود بخود برطانوی شہریت نہیں دیتا۔برطانوی شہریت کی اہلیت اس بات پر منحصر ہے کہ والدین میں سے کم از کم ایک برطانوی شہری ہو یا طویل عرصے تک رہائش کے بعد سیٹلڈ سٹیٹس حاصل کر لیا ہو۔اسی طرح، برطانوی شہری والدین کے ہاں برطانیہ سے باہر پیدا ہونے والا بچہ برطانوی شہریت حاصل کر سکتا ہے، اس عمل پر منحصر ہے جس کے ذریعے والدین نے اپنی شہریت حاصل کی۔
حالانکہ کرکٹر اور اداکارہ دونوں ہی لندن میں رہائش کے مالک ہیں لیکن پھر بھی یہ تو واضح ہے کہ ان کا بیٹا برطانوی شہریت کے اہل نہیں ہوں گے ، تاہم، برطانیہ انہیں پاسپورٹ جاری کرے گا، جب کہ وہ ہندوستانی شہری کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے گا۔