محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سات لاکھ ڈیفالٹرز سے اربوں روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہوگیا ۔
ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق سات لاکھ ڈیفالٹرز سے اربوں روپے کی وصولی کرنے میں ناکام ہوا ہے خالی پلاٹس اور گھروں پر عائد پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اربوں روپے واجب الادا ہیں محکمہ ایکسائز کے افسران پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے املاک کا ڈیٹا ہی مرتب نہ کر سکے افسروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا سالانہ نقصان پہنچنے لگا۔
محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن لاہورکے10زونزمیں48 ہزار795 خالی پلاٹس سے ٹیکس ریکوری بھی خواب بن گئی مختلف ہاوسنگ سکیموں میں سےگیارہ ہزار672 گھروں سے بھی پراپرٹی ٹیکس وصولی میں ناکامی ہوئی ہے ڈی جی ایکسائزکےریکارڈمیں بھی پنجاب بھرکےقابلِ ٹیکس خالی پلاٹس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ایکسائز ہیڈ کوارٹر نے ریکارڈ اکٹھا کرنے کیلئے اڑھائی سال قبل صرف خط لکھنے پر اکتفا کیا۔
ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایکسائز کےحکم کے باوجود پنجاب بھرکے فیلڈ دفاتر نے ریکارڈ جمع نہ کروایاخالی پلاٹس کے مالکان کو نوٹسز جاری کرکے ریکوری مہم چلا رہے ہیں،لاہور:آٹھ سالوں میں90 کروڑ11لاکھ روپے ٹیکس وصولی کی۔