قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ کھلاڑیوں اور بورڈ میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی چار ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں، جس کے باعث نئے پلئیرز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی تاحال فائنل نہ ہوسکا، قومی ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ کے بغیر ورلڈکپ میں شرکت کا امکان ہے، رقوم کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کو بغیر اسپانسر لوگو والی شرٹس پہن کر ورلڈکپ میں کھیلنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے آئی سی سی سے ملنے والے ریونیو میں بھی حصہ مانگ لیا، کہا کہ بورڈ اسپانسر شپ سے ملنے والی رقم میں سے بھی کھلاڑیوں کو حصہ دے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو 4.5 ملین روپے ماہانہ کا سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا ہے۔