ملک بھر میں اسمگلرز اور بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔ حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق 11 تا 18 فروری کے دوران ملک بھر سے مزید دو ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے جبکہ اس عرصے کے دوران 100 سے زادئد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مجموعی طور پر اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.211 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 57 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
پشاور سے 0.301 بلین روپے وصول اور 26 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.022 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.485 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ سکھر سے 23 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.077 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یکم ستمبر سے اب تک 43 ہزار 730 افراد گرفتار اور 75.166 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔